اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوج نے خود احتسابی سے واضح کر دیا کہ پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے: فردوس عاشق

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے ملک کی دفاعی پالیسی کو واضح کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‏نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے، فوج نے خود احتسابی کے عمل سے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، ادارے میں جرنیل سے لے کر افسر تک پاکستان سے محبت ہی مشترکہ سوچ ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کی سوچ کے آگے سب کچھ قربان ہے، انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں، استحکام پاکستان کیلئے اندورنی حملہ آوروں سے بھی اسی شدت سے نمٹا جائے جس شدت سے بیرونی حملہ آوروں سے نمٹا جاتا ہے، ہر محب وطن کی ریڈ لائن پاکستان ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے