اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فواد خان نے ذیابیطس آگاہی پروگرام کیلئے آواز بلند کردی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارفواد خان نے کہا ہے کہ پولیو آگاہی پروگرامز ہیں تو ذیابیطس کیلئے کیوں نہیں ہیں؟

حال ہی میں فواد خان نے ذیابیطس سے متعلق آگاہی کے حوالے سے لانچ کیے گئے یوٹیوب چینل فری اسٹائل مڈل ایسٹ کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنی بیماری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ فواد خان نے بتایا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں کافی سرگرم سٹوڈنٹ تھے،تاہم انہیں 17 برس کی عمرمیں شدید بخار ہوا ، جس کے بعد ان کا وزن 65 سے 55 کلو 8 دنوں میں پہنچ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیفیت میں ان کی پیاس بہت بڑھ گئی اور بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حالت میں وہ 6 سے 7 لیٹر پانی پیتے اس کے باوجود بھی ان کا منہ خشک رہتا تھا،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیماری کے حوالے سے جان کر ان کے والد زندگی میں دوسری مرتبہ روئے تھے،ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ پہلی مرتبہ انہوں نے ان کے والد کو اپنے بھائی کے انتقال کی خبر پر روتے ہوئے دیکھا اور دوسری مرتبہ میری بیماری کے حوالے سے جان کر وہ روئے۔

فواد خان نے بتایا کہ وہ 17 برس کی عمر سے انسولین لے رہے ہیں اور اب وہ 41 برس کے ہو چکے ہیں تو ان کو انسولین لیتے ہوئے 24 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے