اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علماء کرام کا فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، وفد نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جناح ہاؤس بابائے قوم اور پاک فوج کا گھر تھا، اس پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ افواجِ پاکستان عالمِ اسلام کی افواج ہیں، پاک فوج کی بقا میں ملک کی بقا ہے، ناگہانی آفات میں بھی پاک فوج کا مثالی کردارہے جو ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستان کے محافظ صرف وہ لوگ نہیں جو وردی پہن کر کھڑے ہیں، پاکستان کا محافظ ہر محب وطن پاکستانی ہے۔

وفد کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان جہاں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کی ضامن ہیں ، وہیں افواجِ پاکستان اسلام کا پرچم بھی بلند رکھنے کی ضامن ہیں، افواجِ پاکستان پر انگلی اٹھانے یا ایسا شرمناک اقدام کرنے سے پہلے یہ یاد رکھیے گا کہ ہم پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علماء کرام کے وفد نے ملکی اثاثوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے