(لاہور نیوز) اردو ادب کے فروغ کیلئے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں خصوصی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ طلبہ نے صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں سپیکر آف دی ایئر مقابلے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈبیٹنگ سوسائٹی کے صدر حمزہ طاہر نے کی۔اردو ادب کے فروغ کیلئے سجی محفل میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
سپیکر آف دی ایئر ایونٹ میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن شاہ حسنین جبکہ انگریزی مقابلے میں طہ ایوب نے حاصل کی۔ پنجابی تقریر کے مقابلے میں پہلی پوزیشن سیف الرحمن کے نام رہی۔
مقابلے کے شرکا نے ایونٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریر کے ذریعے معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تقریب میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا جس پر ہر کوئی جھوم گیا۔ مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔