اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈراموں میں خواتین کیلئے بہترین کردار مرد رائٹرز نے لکھے: حنا خواجہ بیات

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ مرد حضرات نے لکھے۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر ٹی وی پرعورتوں کے بہترین کردار لکھنے والے تین اہم لکھاریوں میں شامل ہیں اور انہوں نے خواتین کے لیے بہترین کردار لکھے۔ میرے خیال میں خلیل الرحمان قمر، سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کے لیے عمدہ کردار لکھے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈایئلاگ لکھنے اور متعدد انٹرویوز میں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حنا خواجہ بیات نے مزید کہا کہ مدیحہ امام، صبا قمر، زارا نور عباس اور سجل علی سمیت دیگر اداکارائیں اچھا کام کر رہی ہیں جبکہ عمیر رانا، وسیم سجاد اور وہاج علی کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے