اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہتک عزت کیس: خواتین عوام کے سامنے جھوٹ بول سکتی ہیں: میشا شفیع

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کی طرف سے ہتک عزت کے کیس کا سامنا کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ خواتین عوام کے سامنے جھوٹ بول سکتی ہیں اور وہ کسی کے خلاف بھی سنگین جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں۔

کیس کی سماعت لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوئی جہاں میشا شفیع پر علی ظفر کے وکیل نے جرح کی جبکہ گلوکارہ کے وکیل نے اس جرح کو غیر متعلقہ قرار دیا۔

سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نے گلوکارہ سے پوچھا کہ کیا کوئی خاتون پبلک میں جھوٹ بول سکتی ہے یا کسی کے خلاف جھوٹے الزامات لگا سکتی ہے تو میشا شفیع کا کہنا تھا کہ ہر چیز ممکن ہے۔

اس موقع پر علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے گلوکار کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ان پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگائے۔

دوسری طرف میشا شفیع کے مطابق ان کے الزامات جھوٹے نہیں تھے اور وہ پاکستان میں می ٹو مہم کو لانچ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے 2018 میں ٹویٹر پر علی ظفر کے خلاف الزامات لگائے تھے اور اس تنازع نے بہت شہرت حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے