اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔

پاکستان کے مایہ ناز قوال امجد صابری 23 دسمبر 1976کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تھا، ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی اور صابری برادران کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔

امجد فرید صابری نے اپنے والد غلام فرید صابری سے قوالی کی تربیت حاصل کی اور 12 برس کی عمر سے ہی اپنے والد کے ساتھ سٹیج پرفارمنس کا آغاز کر دیا تھا، انہوں نے شہرت کا سفر اپنے والد اور چچا کی مشہور قوالیاں گا کر شروع کیا۔

امجد صابری کی مشہور قوالیاں اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا، جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا ان کی پہچان بن گئی، جسے سننے والے آج بھی آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔

22 جون 2016 کو امجد فرید صابری گھر سے سٹوڈیو جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے، اپنے پڑھے ہوئے نعتیہ اور صوفیانہ کلام کے باعث وہ مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے