اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ : پاکستان کی افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے فیڈ بیک میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں سے ایک میچ میں ٹیم تبدیل کرنے کو کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشین حریف سے میچ رکھا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔ خیال رہے کہ رواں سال ورلڈکپ بھارت میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے