کھیل
پاکستانی ایتھلیٹ سیف اللہ سولنگی کی سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں دھوم، چار تمغے جیت لیے
20 Jun 2023
20 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ سیف اللہ سولنگی نے جرمنی میں جاری سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں چار تمغے جیت لیے۔
سیف اللہ سولنگی نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں بیک سکواٹ میں 90 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک گولڈ میڈل جیتا جبکہ ڈیڈ لفٹ میں 115 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
سیف اللہ سولنگی نے کمبائنڈ میں 245 کلو گرام وزن اٹھا کر سلور میڈل حاصل کیا اور بینچ 40 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں کانسی کا تمغہ بھی انکے نام رہا۔
سیف اللہ کے ہیڈ کوچ ساجد عمران اور کوچ رضیہ پروین کا کہنا ہے کہ سیف اللہ سولنگی نے اس ایونٹ کے لیے سخت محنت کی ہے اور اسکی شاندار کارکردگی ہمارے لیے قابل فخر ہے۔