اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ ویڈیو لیک کیس: صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکرحریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے کی۔

صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل میں کہا کہ میری مؤکلہ کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کر لیا گیا، صندل خٹک کے خلاف حریم شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں خارج ہوئی۔

وکیل کے مطابق صندل خٹک نے لائیو سٹریمنگ شیئر کی تھی، خود ریکارڈنگ نہیں کی، ان کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں، حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، یہ ویڈیوز جس نے بھی بنائی ہیں حریم شاہ کی رضامندی سے بنائی ہیں۔

وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، صندل خٹک نے اپنا موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے