اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یونان کشتی حادثہ، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں: چیئرمین علماء کونسل

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل سمندروں میں ڈوب رہا ہے، بدقسمتی سے مجرمین پکڑے جاتے ہیں اور پھر ضمانتیں ہوجاتی ہیں، چیف جسٹس صاحب سوموٹو لینا ہے تو اس پر لیں، اب تک ہزاروں پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے، جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں یہ سب سے بڑے مجرم ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا جتنی محنت بیرون ملک جا کر کرتے ہیں اتنی محنت ملک میں رہ کر کی جائے،  پاکستان کو بہتری کی طرف جانا ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکلنا ہے، روس کے ساتھ تیل کے معاملات بہتر ہورہے ہیں، پاکستان کے اندر دنیا سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی طرف بھی توجہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں میں تشدد کا رجحان پیدا ہورہا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا جو 9مئی کو ہوا، کیا کبھی کسی نے غصے میں آکر شہدا کی توہین کی ہے؟ اوورسیز چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہوکر ملک پر توہین لگا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے