اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نجی یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، طلبہ کی افسوسناک واقعات کی مذمت

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) نجی یونیورسٹی کے وفد کی جانب سے جناح ہاؤس کا دورہ کیا گیا، طلبہ نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی اور عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں اور ماسٹر مائنڈز کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔

نجی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، طلبہ نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شر پسند اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے گروہ کو وطنِ عزیز کے شہداء اور قومی اثاثوں کی بے حرمتی کی کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔

طلبہ و طالبات نے مطالبہ کیا کہ قومی اثاثہ جناح ہاؤس سمیت عسکری تنصیبات پر حملہ آوروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو سخت سزا دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی تخریب کار سیاست کی آڑ میں غنڈہ گردی نہ کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے