اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ میں 10 روز ہ نمائش کا آغاز

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ میں 10 روز ہ نمائش کا آغاز ہو گیا، شائقین نے طالب علموں کے تیار کردہ ملبوسات ،فرنیچر،لیدر کی منصوعات ، جیولری ودیگر اشیاء میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ کے زیر اہتمام طالب علموں کی تیار کردہ اشیا  کی نمائش منعقد کی گئی جو آئندہ دس روز جاری رہے گی، جس میں فیشن انڈسٹری سمیت 7 شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 248 طالب علموں کے تیار کردہ ملبوسات، فرنیچر، لیدر کی منصوعات، جیولری ودیگر اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

شاندار مصنوعات کے خالق طلباء کا کہنا ہے کہ  پاکستان  میں فیشن انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، ٹیکسٹائل ہو یا پھر فرنیچر انڈسٹری، لیدر گڈز ہوں ہو یا جیولری ہر میدان میں نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ  کی وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل نے کہا کہ بچوں کو فیشن کی جدید تعلیم دے رہے ہیں،جلد ادارے میں پی ایچ ڈی کلاسز کا آغاز کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے