اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس اور اخوت فاونڈیشن کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ بارے اتفاق

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین اخوت فاونڈیشن امجد ثاقب نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی جس میں سپاہ کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت، فلاح و بہبود کے لئے پنجاب پولیس اور اخوت فاونڈیشن کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ بارے اتفاق ہوا۔

امریکی ادارے یو ایس آئی پی (USIP) کے تحت تنظیم مساوی کی ڈائریکٹر سیوم سادات، طیبہ، خالد، ارشم باری سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی موقع پرموجود تھے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید  نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی شہربانو نے پولیس تحفظ مراکز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔

چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے شہداء اور اہلکاروں کے بچوں کے لئے "اخوت"  جدید تعلیم و تربیت، کیپسٹی بلڈنگ کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا، منشیات کا شکار ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجے اور بحالی کے لئے پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے  مختلف فلاحی پراجیکٹس ڈاکٹر امجد ثاقب کے اخوت اور دیگر اقدامات سے متاثر ہو کر شروع کئے گئے، پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین ریکروٹس کو تحفظ مراکز میں وکٹم سپورٹ افسران تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین ریکروٹس کو یو ایس آئی پی استحصال اور زیادتی کا شکار  ٹرانسجینڈرز اور متاثرہ خواتین و بچوں کی قانونی و سائیکلوجیکل مدد بارے ٹریننگ دے رہا ہے، یو ایس آئی پی متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لئے خواتین وکٹم سپورٹ افسران کی تربیت اور سرٹیفکیٹس بھی دے رہا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مراکز معاشرے کے ستم زدہ افراد کی مدد اور بحالی کے لئے پنجاب پولیس کا پائیدار اور برانڈ ایمبیسڈر پراجیکٹ ہے، پنجاب بھر کے پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کو ملازمت فراہم کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کو سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا، آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو سی پی او کے بلڈنگ  انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن بارے آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے