(لاہور نیوز) ڈیفنس اے پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے میں ملزم کو منشیات سمیت دیکھا، ڈیفنس پولیس کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی، پولیس نے ملزم کاشف کو حقہ، شیشہ اور دیگر ممنوعہ سامان سمیت گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے شیشہ فلیور کی 230 ڈبیاں، 40 چلم اور 2 پائپ برآمد کیے۔
ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے، معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔