اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرنٹرز اور پبلشرز کے واجبات عید سے پہلے ادا کر دیں، خالد پرویز

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) پرنٹرزاینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد پرویز کا کہنا ہے کہ پرنٹرز اور پبلشرز کے واجبات عید سے پہلے ادا کر دیں۔

پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران پنجاب حکومت کو خبردار کر دیا۔ پرنٹرز اور پبلشرز کے واجبات عید سے پہلے ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد پرویز نے کہا کہ اگر واجبات نہ دئیے گئے تو کتابیں شائع نہیں ہو سکیں گی۔ پرنٹرز اینڈ پبلشرز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

چیئرمین مکرم عباس نقوی اور جنرل سیکرٹری مظہر مہدی نے کہا کہ11 ارب روپے کے بقایا جات ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ بینکوں سے قرض اور ملز سے ادھار کاغذ لیا ہوا ہے۔

پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ہم احتجاج یا ہڑتال کی کال نہیں دے رہے لیکن اگر عید تک واجبات ادا نہ کیے گئے تو کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے