13 Jun 2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو گرفتار کرنےکی تردید کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔
خیال رہے کہ علی افضل ساہی اپنے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے آج پیش ہوئے تھے۔