اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ای او بی آئی کیس: سپریم کورٹ کا 6 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کا حکم

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کو 6 ہفتوں میں جائیدادوں کے تنازع سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پیشرفت سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

ای او بی آئی کیس میں متاثرین کے وکیل مخدوم علی خان نے 10 سال سے ادائیگیاں نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا تو چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا 10 سال کے مقابلے میں آج پراپرٹی کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کے کروڑوں پھنسے ہوئے ہیں وہ بھی پاکستانی شہری ہیں، ای او بی آئی ایک بڑا ادارہ ہے، اسے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، امید ہے ای او بی آئی دیانت داری کے ساتھ فیصلہ کرے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے پیسے واپس کرنے ہیں واپس کریں، ورنہ پراپرٹی ان کے حوالے کی جائے، اس مسئلے کا ای او بی آئی کو حل نکالنا ہوگا۔

بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای او بی آئی حکام کی مہلت کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے