اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کیجانب سے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز دیا۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، اٹک، بہاولنگر، چنیوٹ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ اضلاع کے افسران و اہلکار شامل ہیں،حافظ آباد، جھنگ ، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور کے افسران و اہلکاروں کو بھی بہتر کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے انعام حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، کرایہ داری اندراج ، ایف آئی آر کاپی سمیت دیگر اہم دستاویزات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، خدمت مراکز پر تعینات تمام سٹاف بھرپور محنت و لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی یقینی بنائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا آنے والے شہریوں کو درکار دستاویزات کی بلا تاخیر فراہمی سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے، شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کو آسان کردیا اس تعداد کو 6 گنا مزید بڑھائیں گے، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر دستاویزات کے اجراء کو شہریوں کیلئے مزید آسان بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے