اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بڑی آنت کے کینسر کے موضوع پر سیمینار

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اونکالوجی کے زیر اہتمام بڑی آنت کے کینسر کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے آرگنائزر سربراہ شعبہ اونکالوجی ڈاکٹر عباس کھوکھر تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر زیبا عزیز، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر عادل اقبال، پروفیسر شاندانہ طارق، پروفیسر امیر افضل، پروفیسر اسرار الحق طور، ڈاکٹر رب نواز میکن، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر سیف الرحمٰن و دیگر نے شرکت کی۔

سیمینار کا بنیادی مقصد بڑی آنت کے کینسر پر جدید طریقہ علاج اور تجربات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ سیمینار کے گیسٹ آف آنر صدر سی پی ایس پی وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انتہائی اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ ہمیں مریضوں کی خدمت کرکے انکی دعائیں سمیٹنی ہیں۔ ہمارا جسم اللہ پاک کی امانت ہے جس کی ہمیں حفاظت کرنی ہے۔ بڑی آنت کے کینسر کی بیماری کے حوالہ سے ملکی سطح پر ایک رجسٹری ہونی چاہئے۔ حکومت پنجاب اس حوالے سے آپ سے مکمل تعاون کرے گی۔ کینسر کی جلد تشخیص میں سکریننگ بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے بڑی آنت کے کینسر کی وجوہات اور طریقہ علاج بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ پروفیسر محمود ایاز نے اس مرض کے حوالے سے ربوٹک سرجری پر شرکاء کو لیکچر دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا آج کی تقریب میں آمد پر اپنے محترم استاد پروفیسر جاوید اکرم کا مشکور ہوں۔ آج کے سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر عباس کھوکھر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ آج تک میں نے مریضوں کی بہتری کے لئے جو بھی کاوشیں کیں اس میں پروفیسر جاوید اکرم کی تربیت شامل ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر کے شعبہ کا کریڈٹ پروفیسر عائشہ شوکت کو جاتا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میڈیکل اونکالوجی میں ڈاکٹر عباس کھوکھر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیوں کا انعقاد قابل تعریف ہے جس کا سہرا پروفیسر محمود ایاز کو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے