اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج احمد اعجاز بٹر نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ ملک، صنم جاوید، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت  کی۔

خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے، عدالت نے دیگر خواتین کے وکلاء سے آئندہ سماعت ہر دلائل طلب کر لیے، گرفتار خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا گیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے خدیجہ شاہ سمیت 9 خواتین  نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، خواتین  نے وکلاء کی وساطت سے  ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں نامزد ہیں، خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

خواتین ملزمان میں  خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، خلت عزیز ، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے