اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہماری بدقسمتی ہے 75 سال میں ہماری قوم کی لیڈر شپ کرپٹ رہی، چودھری سرور

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے 75 سال میں ہماری قوم کی لیڈر شپ کرپٹ رہی۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد نوجوان مسلم لیگ( ق) میں شامل ہو گئے، پاکستان کا ہر نوجوان ہمارا ہر اول دستہ بنے گا، جو ٹیلنٹ پاکستان کے بچوں میں ہے کسی ملک کے پاس نہیں، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت سے نوازا ہے، ہماری بدقسمتی ہے 75 سال میں ہماری قوم کی لیڈر شپ کرپٹ رہی۔

انہوں نے کہا چودھری شجاعت کی سربراہی میں پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے، میری زندگی کا مقصد لوگوں کی خوشیاں واپس لانا ہے، وکٹیں گرا نے کا کہنے والوں کو آج 1 لاکھ یوتھ کی شمولیت سے جواب دے دیا، کوئی ملک بھیک اور قرضے لے کر ترقی نہیں کرسکتا،۔

چودھری سرور نے کہا کہ انتخابات سے پہلے قوم کے سامنے اپنی پارٹی کے منصوبے رکھیں گے، ملک میں میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے، سفارتخانوں میں بھی سفارشی لوگ لگائے گئے ہیں، بطور گورنرمیں نے تمام یونیورسٹیوں میں وی سیز میرٹ پر لگائے، فرسودہ اور کرپٹ نظام نوجوانوں کو آگے نہیں جانے دےرہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے