اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نتاشا علی کا زارا شیخ کیساتھ مارننگ شو کا تجربہ کیسا تھا؟

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و میزبان نتاشا علی نے ماڈل اور اداکارہ زارا شیخ کے ساتھ مارننگ شو کا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

نتاشا علی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں میزبان نے کہا کہ نتاشا ہوسٹ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیتیں، ایسے مہمانوں کے ساتھ ہی شوز کا مزہ آتا ہے، ورنہ کچھ تو پتھر ہوتے ہیں جو بہت ہی مختصر جواب دیتے ہیں۔

نتاشا علی نے میزبان ایاز سمو کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا 'میں بھی ماضی میں مارننگ شو ہوسٹ کیا کرتی تھی، کچھ مہمان ایسے آتے تھے جن سے سوال پوچھو تو وہ ایک لفظ کا جواب دیتے تھے، اس کے بعد سمجھ نہیں آتا تھا کہ فوراً دوسرا کون سا سوال پوچھوں'۔

میزبان کے اصرار کرنے پر اداکارہ نے بتایا کہ 'میرے شو کا تیسرا دن تھا، میں لاہور سے ایک نیوز چینل پر مارننگ شو کیا کرتی تھی، ہماری ایک بڑی اچھی ماڈل و اداکارہ ہیں ، وہ شو پر آئیں، مجھے ان کا نام لینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ زارا شیخ تھیں'۔

نتاشا نے کہا 'وہ لائیو شو تھا جس کے لیے تیار ہونے میں زارا نے تین گھنٹے لگائے، وہ اچھی دوست ہیں لیکن بولتی کم ہیں، میرے اس سے پہلے کے شو کی اقساط ایسی تھیں جن میں ایک ایک مہمان ہی آئے تھے جن میں معمر رانا اور ندیم بیگ تھے'۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'یہ میرے سامنے آکر بیٹھ گئیں، اب میں جان کر سوال لمبا کررہی ہوں لیکن یہ جواب انتہائی مختصر دے رہی ہیں، بہت ہی چھوٹے جواب دے رہی تھیں، جس سے مجھے کافی مشکل پیش آئی'۔

اداکارہ و میزبان کا کہنا تھا 'وہ لائیو شو تھا، پہلے تو میں گھبرائی لیکن پھر کسی طرح میں نے گزار دیا ، پتا نہیں میں نے اس شو میں کیا کیا بولا کیونکہ مجھے علم تھا یہ تو نہیں بولے گی، میرے ذہن میں تھا اگر شو خراب ہوا تو نام مجھ پر آئے گا، اسے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے