09 Jun 2023
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے لاہور برج کا سول سٹرکچر مکمل کر لیا۔ ٹریفک کے لیے کھولنے سے قبل تزئین و آرائش کی جائے گی۔
فیروز پور روڈ پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈی اے نے ایک سال چار ماہ کی تاخیر کے بعد سول سٹرکچر مکمل کر لیا۔ لاہور برج توسیعی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 20 فروری 2022 دی تھی۔
تزئین و آرائش اور کارپٹنگ کے لیے مزید 15 روز درکار ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے رواں ماہ ہی پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصو بے کو دن رات شفٹ میں کام کرکے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔