شہرکی خبریں
شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن منصوبہ، تعمیراتی کام کے باعث میٹرو بس سروس محدود
09 Jun 2023
09 Jun 2023
(لاہور نیوز) شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن منصوبے پر تعمیراتی کام کے سبب میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی۔
نئے ڈیزائن کے مطابق تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے ۔ میٹرو بس کا پہلا سٹیشن شاہدرہ تاحکم ثانی مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا۔ میٹرو بس سروس کو 27 کے بجائے 26 سٹیشنوں تک چلایا جارہا ہے۔
میٹرو بس کو نیازی چوک سٹیشن سے گجومتہ سٹیشن تک چلایا جا رہا ہے۔ پراجیکٹ کی تکمیل اور میٹرو بس کی توسیع کے بعد سروس مکمل بحال ہو جائے گی۔