اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چپس، آئس کریم، برگر جیسی غذائیں کینسر کے خطرات بڑھا سکتی ہیں

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے کھانے سے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کینسر ریسرچ یو کے اور ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی مالی اعانت سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتے میں کھایا جانے والا دلیہ، بڑی مقدار میں بنائی جانے والی بریڈ، تیار شدہ کھانے، آئس کریم اور چپس ان غذاؤں میں شامل ہیں جن کا تعلق متعدد اقسام کے کینسر کے خطرات سے ہوسکتا ہے۔

امپیریئل کالج لندن کے محققین کی ٹیم کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانوی افراد میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت بہت زیادہ ہے۔

محققین کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ان غذاؤں کے پیکٹ پر ان میں شامل نمک، چکنائی، چینی اور مصنوعی اجزاء (جن کا کثرت سے استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے) کی معلومات پیش کی جائے۔

مطالعے میں شامل ایک محقق ڈاکٹر کیارا چینگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک اوسط آدمی اپنی روز مرہ کی توانائی کا نصف سے زیادہ حصہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے حاصل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جسم الٹرا پروسیسڈ اجزاء پر ویسا ردِ عمل نہیں دیتے جیسا تازہ اور کم پروسیسڈ غذاؤں کو دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غذائیں ہر جگہ ہیں اور ان کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جاتی ہے۔ قیمت کم اور دلکش پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ کھپت کو بڑھایا جاسکے۔ ہمارے غذائی ماحول کو فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے