اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آّخری تاریخ میں توسیع کردی۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کو کیش  کروانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ان کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کرواسکے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

مذکورہ پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کروانے یا تبادلے کے لیے درج ذیل آپشنز دیئے ہیں، ان میں ظاہری مالیت پر نقد کروانا، ان بانڈز کی 25,000 روپے اور 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی، انہیں سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا شامل ہیں۔

ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔

سٹیٹ بینک کیجانب سے اس حوالے سے کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز نقد کروانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، مذکورہ بانڈز کو رکھنے والے افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ہولڈنگز کو 30 جون 2023ء سے قبل تبدیل کروا لیں۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کا تبادلہ نہیں کروایا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے