اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم، ویرات کوہلی اور سٹیو سمتھ جدید دور کے ’عظیم بلے باز‘ قرار

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کپتان بابراعظم، سٹیو سمتھ اور ویرات کوہلی کو موجودہ دور کے عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے میچ کے دوران سوال کیا گیا کہ آسٹریلیا کو ہندوستان پر کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟، جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بورڈ پر رنز بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سٹیو سمتھ، ویرات کوہلی اور بابراعظم کی بلے بازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ تینوں بلےباز میرے لیے جدید دور کے عظیم کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمتھ کو اپنے غیر روایتی لیکن موثر بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، انہوں نے مسلسل رنز بنائے اور مخالف بالروں کو پریشر میں لائے۔

اسی طرح بابراعظم بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے پرجوش بلے بازوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ اس کا خوبصورت سٹروک پلے، ٹائمنگ اور لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت نے اسے مقبول بنایا ہے۔ بابر کے متاثر کن اعدادوشمار اور مسلسل کارکردگی نے دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں ان کا مقام مضبوط کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک عالمی کرکٹ میں صف اول کے بلےباز رہے، کوہلی کو دور حاضر کی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے