اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ٹیچنگ ہسپتالوں میں بیماریوں کی تشخیص کا طریقہ کار بہتر بنانے کا فیصلہ

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بیماریوں کی تشخیص اور حفظان صحت کے اصولوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ویسٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی کو ذمہ داری سونپنے کی اصولی منظوری دے دی، پی کے ایل آئی انتظامیہ کو دیگر ہسپتالوں کا ویسٹ تلف کرنے اور استعداد کار میں اضافے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دیگرہسپتالوں کا ویسٹ تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی میں ضروری مشینری اور افرادی قوت کا انتظام کیا جائے گا، محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقریباً 50 بنیادی ٹیسٹوں کے علاوہ دیگر ٹیسٹو ں کو پی کے ایل آئی کی لیبز سے کرانے کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کردی۔

 نگران وزیراعلیٰ نے پی کے ایل آئی انتظامیہ کو نرسوں کی معیاری تعلیم وتربیت کے لئے نرسنگ سکول جلد ازجلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا پی کے ایل آئی انتظامیہ محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ ملکر اس سلسلے میں مربوط اورمؤثر نظام وضع کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے