اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تین غذائیں، جن میں دودھ سے بھی زیادہ کیلشیئم ہے

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) کیلشیئم ہمارے دانت اور ہڈیوں کی مضبوطی کےلیے انتہائی اہم عنصر ہے، ہمارا جسم خون میں کیلشیئم کی مقدار برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف رہتا ہے۔ تاہم، اگر خون میں کیلشیئم کی مقدار کم ہوجائے تو ہڈیوں سے کیلشیئم خارج ہو کر خون میں موجود مقدار کو مستحکم کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔

اگرچہ کیلشیئم کی مقدار کو برابر رکھنے کے لیے متعدد ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں لیکن متوازن غذا کھانے  کے زیادہ مؤثر اور دیرپا نتائج ہوتے ہیں۔

تین ایسی غذائیں ہیں جن میں ایک گلاس دودھ سے زیادہ مقدار میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔

پالک

ایک کپ ابلی ہوئی پالک میں 245 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ پالک کو مختلف انداز میں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھا کر ہم کیلشیئم کی یہ مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔

تخم ہالیم

100 گرام تخم ہالیم میں 266 ملی گرام کیلشیئم موجود ہوتا ہے۔ تخم کو رات بھر بھگو کر بطور شربت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انجیر

آدھا کپ انجیر میں 362 ملی گرام کیلشیئم کی مقدار موجود ہوتی ہے۔ آپ انجیر کو باریک کاٹ کر دودھ، دلیے یا سلاد وغیرہ کے طور پر اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

کچھ افراد ’لیکٹوز اِنٹولرینٹ‘ بھی ہوتے ہیں یعنی دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء کو استعمال نہیں کر سکتے ان کے لیےیہ غذائیں باآسانی کیلشیئم کی مطلوبہ مقدار فراہم کر سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے