پنجاب گورنمنٹ
نجی یونیورسٹی کے تعاون سے ایل ڈی اے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن پر کام کرنے کا فیصلہ
07 Jun 2023
07 Jun 2023
(لاہور نیوز) نجی یونیورسٹی کے تعاون سے ایل ڈی اے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اور جیو فینسنگ پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے نجی یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور سیٹلائٹ امیج کے استعمال سے لینڈ یوز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کے کلچر کو فروغ اور جدید ماڈلز کو اپنایا جائے گا۔ افسران کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافے پر بھی کام کیا جائے گا۔