07 Jun 2023
(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنان سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن میں گھر خرید لیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے گھر کو کارکنوں سے ملاقات کا مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ماڈل ٹاؤن میں گھر خریدا گیا ہے اور اب اس گھر کو پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔
واضح رہےکہ سابق صدر نے 94 سی ماڈل ٹاؤن خریدا ہے جبکہ گھر کا رقبہ 6 کنال ہے۔ یہاں وہ کارکنان سے ملاقات کیا کریں گے۔