07 Jun 2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598ہے، ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، کے پی کے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 ہےجبکہ بلوچستان مجموعی طور پر 52 لاکھ 60 ہزار 247 لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔