اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کل دو بجے تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بنا سیشن کورٹ میں درخواست کا فیصلہ ہو گیا؟  وکیل پرویز الہٰی نے جواب دیا نہیں ہم نے تو بحث کرنا تھی دلائل دے آئے ہیں، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کا ریکارڈ نہیں ہے تفتیشی افسر کسی اور مقدمہ میں لے گیا ہے۔

عدالت نے کہا کدھر ہے ریکارڈ تحریری طور پر آگاہ کریں، تفتیشی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیتے ہیں، ہائیکورٹ کی ججمنٹ موجود ہے اس حوالے سے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہماری نگرانی پینڈنگ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تاریخ دے دیں۔

جج علی رضا نے ریمارکس دیے جب عدالت کے نوٹس ہو گئے تو پھر تفتیشی کیسے کہیں جا سکتا ہے، پراسیکیوشن نے کہا ہم نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الہٰی اور رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر مزید سماعت کل (8 جون) تک ملتوی کردی۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے، پرویز الہٰی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے