07 Jun 2023
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی۔
ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق نیب کو بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق فواد چوہدری کے نام پر ایک اور شہزاد اکبر کے نام پر 2 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفقت محمود کے نام پر 4،عمر ایوب کے نام پر ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام دفاتر سے تفصیلات اکٹھی کر کے نیب کو بھجوائی گئی ہیں۔