اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اتنے منفی کردار کیے ہیں کہ اب اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں: شمعون عباسی

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ اب پاکستان مخالف کردار کر کر کے تھک چکا ہوں، اتنے منفی کردار کیے ہیں کہ اب بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔

ایک انٹرویو میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست  ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں کیونکہ ایسے کردار ادا کر کر کے تھک چکا ہوں، اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی آنے والی فلم "ڈھائی چال" کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے، فلم کچھ اداروں کی اجازت کے بعد ریلیز کی جائے گی۔

اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کو میں نے  متعارف کروایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے، اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا  کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں  وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں،ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں پھیلاتے ہیں۔

شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے