اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے دو نام سامنے آگئے

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔

جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں۔

جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

ترین گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے