شہرکی خبریں
انجمن تاجران لاہور کا شہداء اور افواجِ پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے جناح ہاؤس کا دورہ
04 Jun 2023
04 Jun 2023
(لاہور نیوز) انجمن تاجران لاہور نے شہداءِ وطن اور افواجِ پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔
تاجر برادری نے جناح ہاؤس میں ہونے والے اشتعال انگیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تاجروں نے جناح ہاؤس کی زبوں حالی دیکھ کر کہا کہ 9 مئی کو جو ہمارے گھر میں واقعہ ہوا ،ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ جو بھی بد بخت تھے انہوں نے مسجد تک کو نہیں چھوڑا، جناح ہاؤس کا حال دیکھ کر وہ بہت غمگین اور افسردہ ہیں۔
تاجران کا کہنا تھا کہ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ان عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دے کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔