اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جولائی تا مارچ: ایف بی آر کو 446 ارب 59 لاکھ 40 ہزار روپے کے خسارے کا سامنا

25 May 2023
25 May 2023

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 446 ارب 59 لاکھ 40 ہزار روپے کے خسارے کا سامنا رہا۔

محکمہ فنانس کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال 2023ء میں 7 ہزار 470 ارب روپے  ٹیکس آمدن کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 3 ہزار 39 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 431 ارب روپے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کی ہر سہ ماہی میں مجموعی طور پر 1 ہزار 288 ارب روپے 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرنا تھا، جس میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 577 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ 711 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے ہر سہ ماہی میں اکٹھے ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) میں کل 446 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ایف بی آر کو 5 ہزار 155 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی، جس میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 308 ارب 91 کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 846 ارب 99 کروڑ روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی ہے، رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران ایف بی آر کو ان ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں 476 ارب 26 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہوا۔

فنانس ڈویژن کی دستاویزات کا جائزہ لیا جائے تو ایف بی آر کو رواں مالی سال 2023ء کے ابتدائی 9 ماہ جولائی تا مارچ کے عرصے میں سیلز ٹیکس کی مد میں 405 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 13 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے