اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بینظیر انکم سپورٹ کی رقم میں کٹوتیاں کرنے والے پی او ایس ایجنٹس گرفتار

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بی آئی ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے ملتان ریجن کے 149 اے ٹی ایمز اور بائیو میٹرک سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیئے۔

ترجمان بی آئی ایس پی نے کہا ہے کہ تمام اے ٹی ایمز 24 گھنٹے کی بنیاد پر فعال ہیں، مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، پنجاب ریجن میں 312 پی او ایس ایجنٹس کو شکایات کی بنیاد پر بلاک کیا گیا، 30 ایف آئی آر درج کر کے 19 پی او ایس ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ رقوم میں کٹوتی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں قریبی BISP تحصیل دفتر سے رجوع کیا جائے، مستحقین کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے