اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ عوامی ریلیف کی راہ میں روڑے اٹکائے، عثمان بزدار

24 Jan 2022
24 Jan 2022

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں۔ حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سمجھتی بھی ہے اور انہیں حل بھی کر رہی ہے۔ اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ان سفیروں کی خیرخواہ نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ عوامی ریلیف کی راہ میں روڑے اٹکائے۔ اپوزیشن کے منفی حربے ان کی منفی سیاست کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں۔ اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے انکے پاس کو ئی تعمیری کام نہیں۔ اپوزیشن منفی سیاست کرتی رہے لیکن ہم عوام کی خدمت پر گامزن رہیں گے۔ سانحہ مری میں ذمہ داروں کی غفلت کاتعین بھی کیا اور انکے خلاف ایکشن بھی لیا۔ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات کے وعدے کو پورا کیا ہے۔  

خورشید بھلی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔ قومی صحت کارڈ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کا عوامی ریلیف کے لئے اہم قدم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سیالکوٹ کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر مشکور ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے