اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا

04 Jan 2022
04 Jan 2022

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

وائٹ پیپر کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا۔ افراط زر، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا۔ افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں چینی سرمایہ میں 85 فید کمی آئی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ تین سالوں میں زرعی پیدوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے