اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز

20 Oct 2021
20 Oct 2021

(لاہور نیوز)پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلوں کامعاملہ،720سے زائد کالجز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔

طلبہ کیلئے گھر بیٹھے اپلائی کرنے کی سہولت، پنجاب کے 720 سےزائد کالجز میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کاآغاز کردیا گیا۔ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم  کے تحت انٹر میڈیٹ اور بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے طالبعلم اپلائی کرسکیں گے۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے  وضع کئے گئے ویب پورٹل میں اس سال پہلی مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرامز کیلئے درخواستیں آن لائن وصول کی جارہی ہیں۔ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے ذریعےمنتخب سرکاری کالجز میں طالبعلم گھربیٹھے اپلائی کرسکے گے۔

اس ضمن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبہ مزید تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے