اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کرینگے: حافظ نعیم الرحمان

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار نہیں، اس لیے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب اسلام آباد کیلئے نکلیں گے تو ہر صورت وہاں پہنچیں گے، حکومت پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ حکمران طبقہ غریب اور تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصول کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 4 ادوار ہو چکے ہیں، تاہم حکومت مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، مذاکرات میں حکومت کے پاس جماعت اسلامی کے مؤقف کا مؤثر جواب نہیں تھا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ میں ملک کے مختلف حصوں سے قافلے شریک ہوں گے، کراچی، کوئٹہ، چترال، کالام اور پنجاب سے قافلے روانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے ٹرین مارچ ملتان اور لاہور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں میں خواتین اور بچوں کی شرکت قابل تحسین ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ احتجاج میں عوام کی شرکت بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں مزید ریلیف دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے