اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

24 Jul 2026
24 Jul 2026

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مستحکم رہا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، تربیلا 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک ہے، جبکہ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے۔

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے، دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، مرالہ کی مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاؤ نارمل ہے۔

اس کے علاوہ نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ارا کینٹ بریج نالہ ایک میں نچلے درجے وزیرہ آباد نالہ ایک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا کہ دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہاؤ مستحکم ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے