اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حج 2027 : پانچ دنوں میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کے پانچ دنوں میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے رجسٹریشن مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘ کی بنیاد پر حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل چھٹے دن بھی کامیابی سے جاری ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ ابتدائی 5 دنوں کے دوران ہی ملک بھر سے 1 لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے اپنی حج رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے، اور یہ بلاتعطل سلسلہ مزید چند دن تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ہونے والے افراد میں سے 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔

اس کے علاوہ 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج کو ترجیح دی ہے، جبکہ 51 ہزار زائرین نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیا ہے، اب تک درخواست جمع کرانے والوں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں۔

رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 51,000 افراد ، سندھ میں 33,000 افراد ، خیبرپختونخوا میں 15,000 افراد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,500 ، بلوچستان میں 2,000 ، آزاد کشمیر میں 600 اور گلگت بلتستان میں 02 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے