اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا اعلان

27 Jun 2026
27 Jun 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے صوبے بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں، جہاں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا بھی جاری ہے، تاکہ اہل نوجوان قانونی طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ کی اجازت حاصل کر سکیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کارروائی کی جائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

وقاص نذیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی قانونی طور پر سڑکوں پر گاڑی چلائیں تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو فروغ دیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے