اپ ڈیٹس
  • 212.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.65
  • یورو قیمت خرید: 320.46 قیمت فروخت : 321.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.33 قیمت فروخت : 371.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.26 قیمت فروخت : 197.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.73 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.32 قیمت فروخت : 907.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’فادرز ڈے‘‘ منایا جا رہا ہے

21 Jun 2026
21 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "فادرز ڈے" منایا جا رہا ہے، جو ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو والد کی محبت، محنت اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جس طرح ایک ماں اپنی اولاد کو بے پناہ محبت دیتی ہے، ویسے ہی ایک باپ دن رات محنت کر کے اپنی اولاد کی ضروریات، خواہشات اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے، وہ خاموشی سے ہر ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھاتا ہے اور اپنی خوشیوں کو پس پشت ڈال کر بچوں کے بہتر مستقبل کی جدوجہد کرتا ہے۔

باپ، چاہے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو، ایک ایسی چھاؤں ہے جو ہر مشکل، ہر مصیبت میں اولاد کیلئے ڈھال بن کر کھڑا رہتا ہے، وہ ایک درخت کی مانند ہے جو خود دھوپ سہتا ہے، مگر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔

"فادرز ڈے" صرف ایک دن نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں اپنے والد کی قدر کرنی چاہیے — نہ صرف آج بلکہ ہر دن۔ آج کا دن اس عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو ہماری زندگی کا ستون ہے۔

آئیے! آج کے دن ہم اپنے والد کو سلام پیش کریں اور ان کی بے لوث محبت اور قربانیوں کا شکریہ ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے