اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

موٹر وے گینگ ریپ کیس: ایلون مسک کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تعریف

05 Jun 2026
05 Jun 2026

(ویب ڈیسک) دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے موٹروے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بدھ کو  موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں  عابد ملہی اور شفقت بگا  کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردی تھیں۔

ایلون مسک نے موٹر وے گینگ ریپ کیس میں مجرموں کی سزائے موت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو بھی پاکستان جیسے بہادرانہ فیصلے کرنے چاہئیں۔

ایلون مسک نے یہ بات برطانوی رکن پارلیمان Rupert James Graham کے سوشل میڈیا پیغام کے جواب میں کہی۔

 

Rupert جیمز نے عدلیہ کے فیصلے کو پاکستان سے آنے والی اچھی خبر قرار دیا ۔ وہ Restore Britain نامی سیاسی پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔ اُن کی جماعت حکمرانی کے نظام پر عوامی اعتماد بحال کرنے اور مقامی سطح پر احتساب کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 20 مارچ 2021  کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  موٹر و ے گینگ ریپ کیس کے مجرموں کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021   کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے