اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حافظ نعیم الرحمٰن کا پٹرول مہنگائی کے خلاف کل اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف کل اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ پٹرول پر لیوی 117 روپے تک پہنچا دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 415 روپے تک پہنچانے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، جبکہ وزرا قیمتوں میں مزید اضافے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ بھی مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے